ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مصری حکام نے بحراحمر میں ڈوبتے امریکیوں کو بچا لیا

مصری حکام نے بحراحمر میں ڈوبتے امریکیوں کو بچا لیا

Sat, 23 Jul 2016 15:50:12  SO Admin   S.O. News Service

 

قاہرہ23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مصر کے نیول حکام نے الغردقہ شہر میں بحر احمر میں امریکی اور مصری سیاحوں کی ایک کشتی کو ڈوبنے کے بعداس میں سوارامریکیوں اور مقامی سیاحوں کو بچا لیا۔مصری فوج کے ترجمان بریگیڈیئر محمد سمیر نے بتایا کہ بحر احمر کے کنارے حفاظت پرمامور فوجیوں نے سمندر میں ڈوبنے والی ایک چھوٹی کشتی پر سوار دو امریکیوں اور تین مقامی باشندوں کو بچا لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی پر عملے کے چار افراد بھی سوار تھے۔ترجمان نے بتایا کہ بحر احمر کے کنارے سیکیورٹی حکام کو ایک ڈوبتی کشتی کی طرف سے مدد کی فراہمی کا اشارہ ملا، جس کے بعد حکام فوری حرکت میں آ گئے تھے۔ ایک مقامی سیاح تریٰ فارس نے بتایا کہ کشتی الغردقہ شہر کے فنار ام الجامعہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس پر انہوں نے مصر کے نیول حکام سے مددچاہی۔ اس پر مصری کمانڈوز فوری حرکت میں آ گئے اور انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر سوار سیاحوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کو فوری طبی امداد بھی مہیا کی گئی ہے۔


Share: